ایک سوا یک سالہ برطانوی شہری نے 15ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا

لندن: جنوب مغرب کے رہائشی ایک 101سالہ برطانوی شخص نے، جس کا نام برائسن ولیمز عرف ویدرون ہیزہے اور جو سابق فوجی ہے، 15 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر جہاز سے چھلانگ لگائی اور پھر کچھ دیر ہوا میں تیرتا رہا، جس کے بعد پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر اتر گیا۔ ویدرون ہیز نے یہ حیرت انگیز مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔ ویدرون ہیز نے جب یہ مظاہرہ کیا تو اس وقت انکی عمر 101 سال اور 37 دن تھی۔ ویدرون ہیز کا کہنا تھا کہ وہ 90 سال کی عمر میں اپنے اس شوق کو پورا کرنا چاہتے تھے مگر انکی اہلیہ انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ لیکن چند سال قبل اہلیہ کے انتقال کرجانے کے بعد میں اپنے اس ذوق و شوق کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
ویدرون ہیز دوسری جنگِ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے مختلف محاذوں پر لڑچکے ہیں اور اس عمر میں ان کے اسکائی ڈائیو کرنے کا مقصد سابق برطانوی فوجیوں کی تنظیم ”رائل برٹش لیجن“ کےلیے رقم جمع کرنا تھا۔قبل ازیں یہ اعزاز کینیڈا کے آرمنڈ جینڈریو کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اور تب وہ 101 سال اور 3 دن کے تھے۔ ورڈن ہیز نے یہ کام بخوبی انجام دے کر نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ ایسے جوانوں کو بھی شرمندہ کردیا ہے جو مثبت مہم جوئی سے خوفزدہ رہتے ہیں۔

Title: meet the 101 year old skydiver bringing the guinness world record | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )