ویڈیو جس میں رسی پر کرتب دکھانے والی بچی سمندری لہروں کا کیسے بے جگری سے مقابلہ کررہی

نئی دہلی :خطروں سے کھیلنے والے کھلاڑی خواہ وہ مرد ہوں یا زن۔ سانسیں تھما دینے والے ایسے کرتب دکھاتے ہیں کہ الاماں و الحفیظ۔ لیکن یہ ویڈیو ایک ایسا منظر دکھا رہا جسے دیکھ کر بے ساختہ کوئی بھی کہہ سکتا ہے ”جسے خدا بچانا چاہے اسے کوئی مار نہیں سکتا“۔
یہ بچی دو پہاڑیوں کے درمیان کا 31میٹر لمبا فاصلہ ایک رسی پر طے کرتی ہے کہ اچانک نیچے بہہ رہے دریا میں زبردست طغیانی آجاتی ہے اور تیز و تندلہریں جوش مارنے لگتی ہیں اوراس بچی کو نگل لینے کے لیے چالیس فٹ کی اونچائی تک پہنچ کر اس کے اوپر سے گذر جاتی ہیں لیکن وہ بچی بے خوفی سے اپنی جگہ ساکت و جامد بیٹھی خود کو ان لہروں کا لقمہ نہیںبننے دیتی۔ ری یونین نام کا یہ مقام بحرہند کے عین وسط میں واقع ہے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Title: woman swallowed by 40 foot wave | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )
Tags: , ,