آرم اسٹرانگ کا چاند کی سیر کرکے آنے والا بیگ18 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک: امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرانگ کے تاریخی اپولو ۔11 خلائی مشن کے دوران استعمال کئے گئے بیگ کو ایک شخص نے 18 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا ہے۔ اپولو۔11 مشن کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ ایک نیلامی کے دوران اس بیگ کے لئے یہ بولی لگی۔ یہ وہی بیگ ہے جس کو مسٹر نیل آرم اسٹرانگ چاند کی سطح سے مٹی بھر کر زمین پر لائے تھے۔
نیلام کرنے والےنے بتایا کہ یہ بیگ کئی سالوں تک ہوسٹن کے جانسن خلائی مرکز میں ایک لاکر میں بند پڑا رہا۔ کل ہونے والی نیلامی میں ایک شخص نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر اس بیگ کے لئے فون پر بولی لگائی۔ نیلام کرنے والوں نے اس بیگ کے 20 سے 30 ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔
چاند کے تعلق سے چلائے گئے مختلف خلائی پروگراموں اور مشنوں میں استعمال کی گئی اشیا کی نیلامی میں یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی چیز ہے۔ واضح ر ہے کہ نیل آرم اسٹرانگ اور ان کے ساتھیوں نے جولائی 1969 میں اپولو -11 خلائی مشن کے دوران اس ‘لونر سیمپل ریٹرن’ بیگ کا استعمال کیا تھا۔ اس بیگ کی لمبائی 30 سینٹی میٹر اور چوڑائی 22 سینٹی میٹر ہے

Title: neil armstrongs moon bag sells for 1 8 million at auction | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )