فاسٹ باؤلر شامی اپنی رفتار سےبلے باز کو ناچنےپر مجبور کر دیتے ہیں تو ان کی ننھی منی بیٹی عائرہ ٹیم کی جیت پر کپتان کوہلی کے ساتھ رقص کر رہی ہے۔دیکھیں اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف جیسے ہی کینڈی میں تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پانچ میچوں کی سریز اپنے نام کی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے اپنی بیٹی عائرہ کا ایک نہایت پیارا ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالا جس میں وہ فاتح کپتان وراٹ کوہلی کے کے ساتھ پاپ راک گروپ ٹریپنگ ڈائسی کے معرو ف گیت ”آئی گوٹ اے گرل“ کی دھن پر قدم سے قدم ملا کر ایک ڈانس فلور پر تھرک رہی ہے۔

Title: virat kohli dancing with mohammed shamis daughter is cuteness overload | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )