اجگربکرا سالم نگل گیا،دیکھیں یہ ویڈیو

اجگر اپنا منھ کس قدر پھاڑ سکتا ہے اور پیٹ میں کس قدر گنجائش رکھتا ہے اس کا اندازہ آجکل فیس بک پر اپ لوڈ کیے گئے اس ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آسام میں ایک ایسے اژدہے کو دکھایا گیا ہے جس نے سالم بکرا نگل لیا۔
اور اس کا پیٹ اس قدر پھول گیا کہ وہ رینگ نہیں پارہا۔ اسی اثنا میں چیرئیل نام کے گاؤں کے رہائشیوں نے اس اژدہے کو دیکھا تو اس سے چھیڑ چھاڑ اور اسے تنگ کرنا شروع کر دیا کر اس کا پیڑوں کی نرم شاخوں اور جھاڑیوں سے کس کر باندھ دیا ۔
کچھ شاراتی بچے اس کی دم پکڑکر اسے اٹھانے لگے۔پیٹ میں سالم بکرے کی موجودگی کے باعث اژدہا خود تکلیف میں مبتلا تھا اس لیے وہ ان گاؤں والوں کا بال بھی بیکا نہ کر سکا ۔آخر کار محکمہ جنگلات والے وہاں پہنچ کر اسے گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

Title: python swallows whole goat in assam | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )
Tags: , ,