پنجرے میں بند شیر نے ایک شخص کا ہاتھ چبالیا

جنگل تو دور کی بات چڑیا گھر میںبھی شیرکی دھاڑ سن کر اچھے اچھوں کا پتہ پانی ہو جاتا ہے اور کئی کمزور دل لوگوں کا پیشاب ہی خطا ہو جاتا ہے۔
یہاں تک کہ ماہر شکاری بھی جنگل میں اچانک شیر کے سامنے آجانے یا دھاڑنے سے کپکپا اٹھتا ہے اور بندوق اس کے ہاھ سے چھوٹ جاتی ہے۔ایسے کئی ویڈیو آتے رہے ہیں جن میں شیر کو کسی انسان کو کھاتے دیکھا جاتا رہا ہے۔
اسی طرح چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک شخص نے پنجرے میں بند شیر کو اپنے ہاتھ سے گوشت کھلانے کی حماقت کی اور اس کا خمیازہ اس شکل میں بھگتا کہ شیر اس کا ہاتھ بھی چبا گیا ۔ اس تین منٹ کے ویڈیو میں یہ دلخراش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

Title: caged tiger bites mans hand | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )