جنوبی چین میں ایک بس پر ہاتھی کا عتاب،ونڈ ااسکرین توڑ دی

بیجنگ: جنوبی چین کے یونن صوبہ میں ایک بس اور اییک چھوٹے ٹرک پر ایک مست ہاتھی نے حملہ کر دیا ۔لیکن حسن اتفاق سے اس لگژری بس میں کوئی سیاح نہیں تھا صرف ڈرائیور موجود تھا جس ہاتھی کے حملے کے دوران بس کے اند دبکا بیٹھا رہا۔
اس ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی کس طرح ایک خالی بس کو ، جو خرابی آجانے کے باعث سڑک کے کنارے کھڑی تھی،ٹکریں مار رہا ہے ۔ اس نے ونڈ شیلڈ توڑ دی ۔
اس کے بعد وہی ہاتھی قریب ہی کھڑے ایک لاوارث ٹرک پر ٹوٹ پڑا اور دونوں ہی گاڑیوں کا خاصہ نقصان پہنچا۔وہ تو شکر ہے کہ نہ بس میں مساف تھے اور نہ ٹرک میں کوئی موجود تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Title: elephant attacks bus | In Category: دلچسپ خبریں  ( interesting-facts )
Tags: ,